منکی پاکس کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے امیگریشن سرگرم

May 07, 2023 | 10:41:AM

(24 نیوز) منکی پاکس کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے امیگریشن کے خصوصی اقدامات، سعودی ڈیپورٹیز کے لئے الگ گاؤنٹر بنا دیا گیا اور سٹاف کیلئے بھی حفاظتی اقدامات کر دیئے گئے۔

منکی پاکس کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے امیگریشن نے خصوصی اقدامات کیے ہیں، اسلام آباد ائرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والے ڈیپورٹیز کے لئے الگ کاونٹر بنا دیا گیا ہے۔ امیگریشن کاونٹر نمبر 5 پر صرف سعودی عرب سے آنے والے ڈیپورٹیز کی امیگریشن کی جائے گی۔ امیگریشن سٹاف کو فیس ماسک، گلوز, سینیٹائزراور حفاظتی یونیفارم بھی مہیا کر دئیے گئے ہیں جبکہ سعودی عرب سے آنے والے ڈیپورٹیز کی امیگریشن کے لئے الگ امیگریشن مہر مختص کر دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی اور افغان وزرائے خارجہ کی ملاقات

علوہ ازیں ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے سٹاف کے لئے منکی پاکس کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی ٹرینگ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے، تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کے لئے امیگریشن سٹاف کو خصوصی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں