آئی جی پنجاب نے انویسٹی گیشن ونگ کے احتساب کیلئے کمر کس لی

May 07, 2023 | 10:57:AM

(24 نیوز) آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام پولیس کی جانب سے کسی بھی غیر پیشہ ورانہ رویے کی اطلاع 1787 کال کرکے پر دیں۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ 1787 کمپلینٹ سنٹر کے ذریعے اب تک کی زیر التواء 30 ہزار ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ جرائم برخلاف پراپرٹی کی ایف آئی آرز اب بلاتعطل درج کی جا رہی ہیں، شفاف تفتیش اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پولیس ملازمین کیلئے بڑی خبر، 4 ہزارخالی سیٹوں پر ترقیوں کا فیصلہ

ڈاکٹر عثمان انور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انصاف کیلئے کسی بھی غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر پیشہ ورانہ رویے، رشوت یا پولیس کی جانب سے  تاخیری حربوں کی اطلاع بلا جھجک مجھے دیں، 1787 پر درج کروائی جانے والی شکایات پر فوری ریسپانس کیا جائیگا۔

مزیدخبریں