کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کامیدان سج گیا

May 07, 2023 | 10:57:AM

(بسیم افتخار) کراچی سمیت صوبہ سندھ کے 24 اضلاع میں ضمتی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ جاری ہے جو کہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کامیدان آج سج گیا، کراچی ڈویژن کی یو سی چیئرمین وائس چیئرمین کی 11 اور وارڈ ممبر کی 15 نشستوں پر 223 امیدوار مدِمقابل ہیں۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

چنیسر ٹاؤن کی یوسی 6کے وارڈ 2 میں جیالوں کا رش لگ گیا ہے، پیپلزپارٹی سپورٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منکی پاکس کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے امیگریشن سرگرم

چنیسر ٹاؤن کی یوسی 6کے وارڈ 2 کے امیدوار برائے کونسلر نعمان سجاد کا کہنا ہے کہ آج جب گنتی شروع ہوگی تو جیت پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی، سعید غنی کی اس علاقے کے لئے بے شمار خدمات ہیں، میرے والد نے اس علاقے کے لئے بہت کام کئے ہیں، میں بھی انہی کا بیٹا ہوں، یہاں سیوریج کا مسئلہ ہے جو کسی حد تک حل کردیا گیا ہے۔

حیدرآبادضمنی بلدیاتی انتخابات: وارڈ نمبر 2 یوسی 30 پولنگ اسٹیشن نمبر 3 پر پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا، پولنگ اسٹیشن نمبر 3 پر پولنگ ایجنٹ نہیں پہنچے، پولنگ ایجنٹ نہ آنے کے باعث بیلٹ پیپرز ڈی سیل نہ ہوسکے، ریٹرننگ آفیسر کے مطابق آزاد امیدوار، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے ایجنٹ آنے کے بعد بیلٹ پیپرز ڈی سیل کرینگے۔

اور پرھیں: وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر بیان بین الاقوامی قوانین کے مطابق دیا: ترجمان دفتر خارجہ

دوسری جانب اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر احمد مرتضی کا یوسی 30میں وارڈ نمبر 2 کی پولنگ اسٹیشن نمبر 3 کا دورہ کیا اور ان کا بھی کہنا ہے کہ پولنگ ایجنٹ آنے کے بعد ہی ووٹنگ کا عمل شروع کیا جائے۔

ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران یوسی 119 میں بد نظمی واقع پیش آ گیا، یوسی 119 کے پولنگ اسٹیشن میں آزاد امیدوار اور پیپلزپارٹی کے حامیوں میں جھگڑا خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں ہو گیا، کارکنان نے جھگڑے کے دوران پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی اور الیکشن کے عمل میں استعمال ہونے والے سامان کو بھی نقصان پہچایا۔

مزیدخبریں