موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

May 07, 2023 | 11:08:AM

(کومل اسلم) ملک کے بیشترمیدانی علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کالام، سیدوشریف، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا  امکان ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر جنوبی  اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ راولپنڈی، جہلم، اٹک، مری، گلیات، نارووال، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔  بلوچستان، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ 

مزید پڑھیں:  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ٹھہراؤ آگیا

دوسری جانب شہر لاہور میں موسم خوشگوار، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا یے۔

کم سے کم درجہ حرارت 21ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 37ڈگری ریکارڈ جانے کا امکان ہے۔شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 33 ریکارڈ کی گئی۔ شاہدرہ 150، یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 61ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ 55، کینال روڈ میں آلودگی کی شرح 33ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں