مشن کلین سویپ: شاہین کیویز کا شکار کرنے کیلئے پر عزم

May 07, 2023 | 11:54:AM
مشن کلین سویپ: شاہین کیویز کا شکار کرنے کیلئے پر عزم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) شاہین آج مشن کلین سویپ میں کیویز پر جھپٹیں گے، آخری ون ڈے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کراچی میں 3:30 بجے مدِ مقابل ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف جاری ہوم سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں گرین شرٹس فتح کا عزم لئے میدان میں اتریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔ 

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والا آج کے میچ میں کامیابی دونوں ٹیموں کیلئے اؤلین ترجیح ہے جس کے لئے دونوں ٹیمیں ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دنیا کی نمبر 1 ٹیم بننے پر راشد لطیف کا دلچسپ تبصرہ

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ میں جیت کر سیریز میں کلین سویپ کے لئے ساری ٹیم پرعزم ہے، کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ اور مورال ہائی ہے۔ ساری ٹیم بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے، ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہت اچھا موقع ہے اپنے آپ کو ثابت کرنےکا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ون ڈے میں نمبر ون پر آنا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

خیال رہے کہ کپتان بابر اعظم آج اپنے کیریئر کا 100 واں ون ڈے میچ کھیلیں گے اور ون ڈے میں تیز ترین 5000 رنز بنانے والے بلے باز کا ریکارڈ بھی ان کے نام ہے۔