(24 نیوز) پی ٹی آئی دبئی سوشل میڈیا ٹیم کا فعال ممبر عبد الرحمن کمال پاک فوج کے شہداء کیخلاف جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا کرتا ہوا پکڑا گیا۔ ملزم ٹوئٹر پر راحیلہ سدپارہ کی شناخت اپنائے ہوئے تھا اور اس اکاؤنٹ سے فوج کے شہداء کیخلاف نازیبا ٹویٹس کررہا تھا۔
ملزم کا نام عبدالرحمن کمال ہے اور دبئی میں مقیم ہے۔ عبدالرحمن کے اعترافی بیان کے مطابق وہ 6 سال سے پی ٹی آئی دبئی کی سوشل میڈیا ٹیم کا ممبر ہے اور ٹویٹر پر 3 اور فیس بک پر 1 جعلی اکاؤنٹ چلا رہا تھا۔
عبدالرحمن نے مزید کہا کہ وہ 1 سال سے ٹویٹر پر راحیلہ سدپارہ کی شناخت اپنائے ہوئے تھا اور اسی اکاؤنٹ سے فوج کے شہداء کیخلاف نازیبا ٹویٹس کررہا تھا۔
ویڈیو میں عبدالرحمن نے اقرار کیا کہ وہ اپنے کیے پر نادم ہے اور آئندہ سوشل میڈیا پر کسی بھی حوالے سے نازیبا زبان استعمال نہیں کرے گا۔