امریکہ: ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 9 ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے 9 افراد مارے گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی عرب نیوز کے مطابق ہفتے کی رات حکام نے بتایا کہ ٹیکساس کے ایک آؤٹ لیٹ مال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ایک شوٹر نے 8 افراد کو ہلاک اور سات دیگر کو زخمی کردیا۔
حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار دی۔
ڈیلاس کے مضافاتی علاقے ایلن کے فائر سروس کے چیف جوناتھن بوائیڈ نے بتایا کہ ’ہمیں جائے وقوعہ پر سات افراد مردہ حالت میں ملے۔ ہم نے نو افراد کو ہسپتال منتقل کیا، جن لوگوں کو ہم نے منتقل کیا ان میں سے دو کی موت ہو چکی ہے۔‘
ڈیلاس شہر سے 25 میل دور شمال میں واقع ایلن کے علاقے میں ایک وسیع شاپنگ کمپلیکس اختتامِ ہفتہ خریداروں سے بھرا ہوا تھا جب واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور شاپنگ مال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایلن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف برائن ہاروے نے بتایا کہ ایک پولیس افسر غیرمتعلقہ کال پر مال میں موجود تھا جب وہاں اچانک فائرنگ شروع ہوئی۔
A gunman shot and killed nine people at a busy mall in #Texas on Saturday, raising the death toll in #USgunviolence this year to 198. https://t.co/sBibLw2Q7T pic.twitter.com/lc2MMYROFf
— Arab News (@arabnews) May 7, 2023
ہاروے نے بتایا کہ جب وہاں موجود پولیس افسر نے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں تو مشتبہ شخص سے کو انگیج کیا اور اس کو غیرمؤثر کر کے ایمبولینس کو بلایا۔
حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ اس کی لاش فٹ پاتھ پر پڑی ہوئی تھی جب مزید پولیس اہلکار وہاں پہنچے۔