وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر بیان بین الاقوامی قوانین کے مطابق دیا: ترجمان دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نےکہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر بیان بین الاقوامی قوانین کےمطابق دیا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بھارت میں بیان پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر زور دیا، وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر بیان بین الاقوامی قوانین کے مطابق دیا، مقبوضہ کشمیر میں G-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس پر پاکستان کا موقف واضح کر چکے ہیں۔
یہ بھی پرھیں: بھارتی ریاست منی پور میں عام شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ بھارتی میڈیا کا وزیر خارجہ کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا نہ صرف شرارت بلکہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی میڈیا حساس بین ریاستی معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت صحافتی اصولوں کا احترام کرے، بھارتی میڈیا پروپیگنڈہ کررہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میںG-20 اجلاس کے انعقاد پر ہندوستان کو دھمکی دی ہے۔
اور پڑھیں: امریکہ: ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 9 ہلاک
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بلاول بھٹونے مسئلہ کشمیر کے تنازع کے پراُمن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر زور دیا، بھارتی میڈیا کا وزیر خارجہ کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا نہ صرف شرارت بلکہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، بلاول کے بیان پر بھارتی میڈیا حساس بین الریاستی معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت صحافتی اُصولوں کا احترام کرے۔