پاکستان میں جلدانتخابات ہی مسائل کاحل ہیں:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلدانتخابات ہی مسائل کاحل ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے کینیڈاکی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیٹرک براؤن کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں پاکستان میں سیاسی صورت حال اورمعاشی پالیسوں کے حوالہ سے گفتگوکی گئی۔اسو کے علاوہ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے حکومتی رویے پر بھی عمران خان کی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جلدانتخابات ہی مسائل کاحل ہیں۔
ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدلیہ سے اظہار یکجہتی مہنگی پڑ گئی
عمران خان نے کہا ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کے لیے یکساں قانون ہو، حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں،انتخابات کا راستہ روکنےکےلئےحکمران آئین شکنی کاراستہ اختیارکررہےہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں 75 استقبالیہ مقامات کےساتھ علی امین گنڈا پور کی ریلی بہت بڑی تھی جس میں شریک توانائی سے بھرپور لوگ 20 کلومیٹر تک اس کی گاڑی کےساتھ پیدل چلتے رہے۔
In DIK, Ali Amin's rally was massive with 75 reception points & highly charged ppl walking alongside his vehicle for 20 km. Ideologies cannot be killed by jails & custodial torture. The fascists are only strengthening our movement for Rule of Law & Haqiqi Azadi. pic.twitter.com/Fg8esHH4Uh
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 7, 2023
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل اور زیرِحراست تشدد کےذریعےنظریات کا خون نہیں کیاجاسکتا۔ فسطائی اپنے ہتھکنڈوں سے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی ہماری تحریک کو تقویت ہی پہنچا رہے ہیں۔