پی سی بی نے ورلڈ کپ میں شرکت سے پہلے بھارتی بورڈ سے بڑا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت سے پہلے پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں انڈین کرکٹ ٹیم کی شمولیت سے متعلق تحریری ضمانت طلب کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ایک روزہ کرکٹ کے ورلڈ کپ 2023 میں شمولیت کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کی ’’تحریری گارنٹی‘‘ طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اکیڈمی جانے کیلئے کرایہ نہیں ہوتا تھا، پیدل جایا کرتا تھا، جگاڑ لگا کر سموسے کھایا کرتا تھا: بابر اعظم
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے سیکریٹری بی سی سی آئی (BCCI) جے شاہ سے 2025 کی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے بارے میں تحریری ضمانت کی درخواست کرنے کا پلان بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بجم سیٹھی ایشیا کپ کیلئے ہائیبرڈ فارمولے کے سوا کسی اور آپشن یا فیصلے کو قبول نہیں کریں گے، چیئرمین پی سی بی نے ایشیا کپ پاکستان اور دبئی میں نہ ہونے کی صورت میں میگا ایونٹ میں شمولیت کے معاملے پر حکومت پاکستان سے تجویز مانگ لی ہے۔
اور پڑھیں: مشن کلین سویپ: شاہین کیویز کا شکار کرنے کیلئے پر عزم
دوسری جانب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان تب تک بھارت نہیں جائے گا جب تک آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ تحریری ضمانت نہیں دیتے، اگر ایشیا کپ کسی اور ملک منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا تو پاکستان اس میں شرکت نہیں کرے گا، پی سی بی زور ڈالے گا کہ جلد از جلد ایشیا کپ کے وینیوز اور شیڈول کا اعلان کیا جائے اس معاملے میں زیادہ تاخیر نہ کی جائے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سیکیورٹی مسائل کے پیش نظر ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے تمام میچ احمد آباد، چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں کروانہ چاہتا ہے۔