(24 نیوز)مودی کے ہندوستان میں حالات سنگین اور قابو سے باہر،بھارتی ریاست منی پور میں نسل کشی کا بازار گرم،جنگی جنون میں مبتلا نریندر مودی کا عام شہری کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم،اب تک 60افراد ہلاک ہوچکے۔
منی پور میں بھارتی فورسز ریاستی دہشت گردی پر اتر آئیں،منی پور میں بھارتی فورسز نے کئی گھر جلا دئیے ، درجنوں افراد زندہ جل گئے،منی پور میں 60سے زائد افراد مودی کی درندگی کی بھینٹ چڑھائے جا چکے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے بعد کم از کم 54 افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم غیر سرکاری ذرائع نے مزید اموات اور زخمیوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے ریاست میں امن قائم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کی اپیل کی ہے۔
اس ریاست میں تشدد کی لہر کا آغاز اس وقت ہوا جب مقامی کمیونٹی نے ریاست کے ایک اہم نسلی گروہ کو قبائلی سٹیٹس دیے جانے کے منصوبے کے خلاف مظاہرے کیے۔تاہم اس احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار کیا جس کے دوران ہجوم نے مکانات، گاڑیوں، چرچوں اور مندروں پر حملہ کر دیا۔
ان پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے اب تک 10 ہزار لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ریاست میں امن قائم کرنے کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جا چکے ہیں اور متعدد اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔