(24 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، چند شہروں سے کشیدگی کے معاملات سامنے آئے ہیں۔
کراچی کی 11 یونین کونسلز میں ضمنی بلدیاتی انتخابی معرکہ شام 5 تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا، نیو کراچی یوسی 13 سیکٹر 8 پروگرامر اسکول میں 4 پولینگ اسٹیشن میں بھی ووٹنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے۔
کراچی کی 11 یوسیز میں ضمنی بلدیاتی انتخابی معرکہ کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے جاری ہے جو کہ شام 5 تک جاری رہے گا، نیو کراچی یوسی 13 سیکٹر 8 کے پروگرامر اسکول میں بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ہر پولینگ اسٹیشن میں دو بوتھ قائم ہے، ووٹرز بڑی تعداد میں اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ رہے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کامیدان سج گیا
دوسری جانب سندھ میں ضمنی الیکشن کے دوران کچھ شہروں میں کشیدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ حیدرآباد میں یوسی 119میں پولنگ کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہوا۔ ضلعی الیکشن کمشنر کے مطابق ایک امیدوار کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا گیا، عملے کو زدو کوب بھی کیا گیا، جس کے بعد پولنگ روک دی گئی۔
نارتھ کراچی کی یوسی13 میں نیو رشید آباد کے پولنگ اسٹیشن پر کشیدگی کا واقعہ پیش آیااورسیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی جس سےمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔ لیاری بہار کالونی یوسی 2 میں بھی کشیدگی ہوئی، پولنگ اسٹیشن نمبر 11 میں سیاسی جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔