آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

May 07, 2023 | 16:30:PM

(ویب ڈیسک) آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 252 رنز پر واپس پویلین لوٹ گئی ،  مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد 94 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ، لیکن بدقسمتی سے سیکنڈ اینڈ سے ان کا کوئی بھی کھلاڑی ساتھ نہ دے سکا، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم ایک ، محمد رضوان 9 ، شان مسعود 7 ، شاہین شاہ آفریدی صفر ، محمد وسیم جونیئر 6جبکہ حارث روف صرف ایک سکور ہی بنا سکے ، اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 33 نوجوان بلے باز آغا سلمان نے 57 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی افتخار احمد کا ساتھ چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد اور آغا سلمان کے درمیان 97 رنز کی بہترین شراکت قائم ہوئی ۔ 

مہمان ٹیم کی جانب سے پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئیں جبکہ میزبان ٹیم پاکستان میں صرف ایک تبدیلی کی گئی۔ قومی ٹیم میں جارحانہ بلے باز محمد حارث کی جگہ نائب کپتان آل راؤنڈر شاداب خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اکیڈمی جانے کیلئے کرایہ نہیں ہوتا تھا، پیدل جایا کرتا تھا، جگاڑ لگا کر سموسے کھایا کرتا تھا: بابر اعظم

نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی اس میچ میں سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھ کر کھیل رہے ہیں۔ کیویز کے جانب سے سیاہ پٹیاں سوگ کے طور پر باندھی گئی ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ہیڈ آف آپریشنز لنڈسی کروکر انتقال کر گئے ہیں جس پر کیویز کھلاڑی سوگ کے طور پر بازوں پے کالی پٹیاں باندھ کر کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز پاکستان نے 4.1 سے اپنے نام کر لی ہے لیکن گزشتہ میچ میں فتح کے بعد ملنے والے پہلی رینکنگ پاکستان سے چھن گئی ہے اب پاکستان تیسرے  نمبر پر آ گیا ہے ۔

مزیدخبریں