(24نیوز)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کی فضائی کمپنیوں میں معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت شہری ایک ہی ٹکٹ پر الامارات اور اتحاد پر سفر کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں الامارات اور اتحاد ایئرویز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد شراکت داری معاہدہ کیا ہے جس کے ذریعے مسافروں کو سفر میں مزید سہولت ملے گی۔
رواں موسم گرما سے دونوں ایئرلائن کے صارف صرف ایک ٹکٹ خرید کردبئی یا ابوظہبی سے پرواز کرسکیں گے اور پورے سفر میں ون سٹاپ ٹکٹنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
الامارات کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم اور اتحاد ایئرویز کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے جاری عربین ٹریول مارکیٹ میں اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان جھوٹااورمکار آدمی ،ضرور اللہ کی پکڑ ہو گی،وزیراعظم شہبازشریف