(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد امتیاز شیخ، زبیر خان نیازی، ملک سرفراز کھوکھر نے شرکت کی، اجلاس میں غلام محی الدین، ندیم بارا، ملک وقار، مہر واجد عظیم، میاں محمود الرشید ،میاں اکرم عثمان ، میاں عباد فاروق ، ناصر سلیمان، اعظم خان نیازی سمیت دیگر ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں الیکشن کمپین کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں،عمران خان نے ٹکٹ ہولڈرز کو الیکشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی، ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی کہ ڈور ٹو ڈور کمپئین ، ریلیوں اور جلسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے،زیادہ سے زیادہ لوگوں تک تحریک انصاف کا بیانیہ پہنچائیں ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اپنے حلقوں میں تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں کے تحفظات دور کر انہیں الیکشن کمپئین میں شامل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: یواے ای کی فضائی کمپنیوں کے درمیان منفرد معاہدہ، شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی