ایکسائز سکواڈ کی گرفتار ی کا معاملہ، اعلیٰ افسران کی مداخلت سے چاروں اہلکار رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ایکسائز سکواڈ کی گرفتاری کے معاملے پر اعلیٰ افسران کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ چمکنی کے حوالات میں بند ایکسائز کے چار اہلکاروں کو مذاکرات کے کامیاب ہونے پر رہا کر دیا گیا ہے ، ایس پی رورل ظفر کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ چمکنی کے خلاف درخواست پر انکوائری ہوگی،اگر ایکسائز سکواڈ کی غیرقانونی گرفتاری ہوئی تو کاروائی ہوگی،مزاکرات میں ڈی جی ایکسائز اور ایس پی رورل کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ پشاور میں چمکنی پولیس نے ناردرن بائی پاس پر ایکسائز سکواڈ کے عملہ گرفتار کیا تھا، پولیس نے ایکسائز تھانیدار اور 3اہلکاروں کو حوالات میں ڈال دیا،ایکسائز کے افسران بھی تھانہ چمکنی پہنچ گئے، مردان اور نوشہرہ ایکسائز کے تمام سکواڈ تھانہ چمکنی میں موجودہیں،گرفتار اہلکار تھانہ حوالات میں بندہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ چمکنی پولیس نے کہا کہ یہاں ڈیوٹی نہیں کرنی ، آج کچھ حاص مہمان ہے تو آج تو بالکل ڈیوٹی نہیں کرنی ،ذرائع کاکہناہے کہ ایکسائز اہلکار نہیں مانے تو پولیس نے ایکسائز اہلکار گرفتار کرلئے، پولیس نے کچھ گاڑیاں ایکسائز سے چھڑانی چاہی توایکسائز اہلکار نہیں مانے۔