پیپلز پارٹی نےپنجاب سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماوں نےمخدوم ہاوس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا،سابق رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید محمد قائم علی شمسی، ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی ملک عبدالغفور آرائیں، سابق ضلع نائب ناظم مظفرگڑھ سید علی رضا شاہ شمسی شامل ہیں ۔
سابق صدر مسلم لیگ ن تحصیل علی پور ڈاکٹر رانا محمد ارشد، سابق رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 209 سید جمیل شاہ بخاری بھی اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں ،شمولیت اختیار کرنے والے رہنماوں نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ملک و قوم کے وسیع تر مفادات اور جمہوریت اور جمہوری اداروں کی خود مختاری کیلئے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔