(24 نیوز)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زردای نے کہاہے کہ ایک شخص اداروں کو بدنام کرنے کی حد عبور کر چکا ہے، جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے۔
سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے ایک شخص کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، بس بہت ہوچکا غیر ملکی ایجنٹ کی گذشتہ روز کی تقریر سننے کے بعد کوئی محب وطن اس کی پیروی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
آصف زرداری کاکہناتھا کہ ایک شخص میرے آباﺅ اجداد، میرے بچوں اور میرے ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے، اس کی اجازت نہیں دیں گے، یہ وہ ملک ہے جہاں ہم سب نے دفن ہونا ہے، ہم ایک شخص کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری اقدار اور ہمارے ملک کے ساتھ کھلواڑ کرے۔
سابق صدر کاکہناتھاکہ میجر جنرل فیصل سمیت پاک آرمی کے بہادر اور مایہ ناز افسران پر الزامات دراصل اس ادارے پر حملہ ہے جس کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے، ایک شخص جھوٹ اور دھوکے سے اپنے معصوم کارکنوں کو بےوقوف بنا رہا ہے، میں اس شخص کا زوال دیکھ رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نےپنجاب سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرا دیں