بادل برسیں گے یا نہیں ، موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم) محکمہ موسمیات کے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی جبکہ بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق علی الصبح سے ہی سورج کی چلملاتی دنوں کے باعث گرمی نے شدت اختیار کرلی، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 سیٹی ڈگری،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیاگیا، جبکہ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 229ریکارڈ،ٹھوکر 289،یو ایس قونصلیٹ میں شرح 236ریکارڈ اور سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 112ریکارڈ کیاگیا
یہ بھی پڑھیں:ججز کو خط کا معاملہ, سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی آج تیسری سماعت ہو گی
دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کا راج ہے، جہاں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے، ہوا میں نمی زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی۔
آج شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت 40 تا 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو گی۔
کراچی میں مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،شہر میں مطلع مکمل طور پر صاف رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔