(وقار حسین منگی) خیرپور میں میٹرک بورڈ کے امتحانات میں نقل کو روکنا سکھر بورڈ اور ضلع انتظامیہ کے لئے چیلینج بن گیا , آج نویں جماعت کا کیمسٹری کا پیپر وقت سے پہلے واٹس ایپ سے آؤٹ ہوگیا
تفصیلات کے مطابق خیر پور میں اکثر امتحانی مراکزی میں اساتذہ کی نگرانی میں نقل کی دہوم مچی ہوئی ہے. آج نویں جماعت کا کیمسٹری کا پیپر وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا . نویں جماعت کا پیپر کیمسٹری آج پہر وقت سے پہلے واٹس اپ گروپ میں آگیا.
طلبہ وطالبات نے وقت سے پہلے واٹس اپ گروپ میں کیمسٹری کا سوالوں والا پیپر گروپ میں شیئر کیا.
مزید پڑھیں: بھانجی نے اپنے ماموں کے ساتھ شادی رچالی
سکھر بورڈ کی جانب سے نقل کو روکنے کے لئے بنائی گئی ٹیمیں بھی صرف سینٹر پر سیر تفریح کے لئے آنے لگی ہیں۔ امتحانی سینٹر کے اندر اساتذہ اور سکھر بورڈ کی ٹیم کی موجودگی میں طلبہ وطالبات موبائل فون کے ذریعے نقل کر رہے ہیں جبکہ خیرپور میں بنائے گئے تمام امتحانی سینٹرز پر طلبہ وطالبات بے خوف ہوکر نقل کرنے میں مگن ہیں۔