رفح میں آپریشن اسرائیلی فوج کیلئے پکنک ثابت نہیں ہوگا، حماس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رفح میں آپریشن اسرائیلی فوج کیلئے پکنک ثابت نہیں ہوگا۔
اسرائیلی فوج کی رفح میں زمینی آپریشن کی تیاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں, رفح میں اسرائیل کا زمینی آپریشن جنگ بندی مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے.
اُن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر نے بھی رفح میں متوقع اسرائیلی آپریشن کے پیش نظر شمالی صحرائے سینا میں غزہ کی سرحد کے ساتھ اپنی فوج کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
مزید پپڑھیں: لاہور بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز ، دفعہ 144نافذ
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح میں پناہ لینے والے عام شہریوں کو فوری علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جس کے نتیجے میں مشرقی رفح سے شہریوں نے انخلا شروع کردیا ہے, غزہ میں اسرائیلی حملوں سے خوفزدہ 15 لاکھ فلسطینی شہریوں نے رفح میں پناہ لے رکھی ہے۔