بھڑکیں مارنے والے نہیں،خیبرپختونخوا کے عوام کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گا: گورنر کے پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی خیبرپختونخوا کے عوام کا وکیل بنوں، یہ نہیں کہ میں سڑکوں پر کھڑے ہو کر بھڑکیں ماروں کہ پیسے واپس دیں، مختلف فورمز موجود ہیں جہاں پر اپنا مقدمہ لڑیں گے، بھرپور کوشش ہوگی نفرتیں نہیں محبتیں بڑھاؤں۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کوئی آزاد شہری ہے، پاکستان میں آئین بھی ہے اور قانون بھی، اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے تو وہ کسی اور گھر جائیں گے، اپنی نااہلی اور کوتاہی چھپانے کیلئے اس قسم کا مؤقف نہیں دینا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس اکثریت بھی ہے پھر بھی اسمبلی اجلاس بلانے سے خائف ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنا حق سڑکوں پر نکل کر مانگیں، میں اپنے صوبے کے کیس کو مضبوط کروں گا، صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : سوزوکی ویگن آر کتنے کی ہو گئی؟