سابق گورنر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا معاملہ ، سماعت پھر ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) سانحہ 9 مئی میں گرفتار سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے معاملے میں لاہور ہائیکورٹ 2رکنی بینچ نے سماعت ملتوی کردی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سابق گورنر پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف درخواست پرسماعت کی، 2 رکنی بنچ میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل تھے ، عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نے کیس کی تیاری کے لئے مہلت مانگ لی، ان کی مہلت مانگنے کی استدعا پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں : مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا، الیکشن کمیشن