سابق گورنر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا معاملہ ، سماعت پھر ملتوی

May 07, 2024 | 10:53:AM

( 24 نیوز) سانحہ 9 مئی میں گرفتار سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ  کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے معاملے میں لاہور ہائیکورٹ 2رکنی بینچ نے سماعت ملتوی کردی ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں 2 رکنی بینچ نے  پنجاب حکومت کی درخواست پر سابق گورنر پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف درخواست پرسماعت کی، 2 رکنی بنچ   میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل تھے  ،  عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نے کیس کی تیاری کے لئے مہلت مانگ لی، ان   کی مہلت مانگنے کی استدعا پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں : مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا، الیکشن کمیشن

 
 

مزیدخبریں