انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان

May 07, 2024 | 11:26:AM
انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  کے آغاز میں انٹربینک میں  امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 24 پیسے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی ویگن آر  کتنے کی ہو گئی،قیمت بھی سامنے آ گئی

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے جہاں آج انڈیکس 73 ہزار عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 97 پوائنٹس کے اضافے سے72ہزار 861 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔