"آئی کیوب قمر"8مئی کو 3 سے 4 بجے چاند کے مدار میں پہنچے گا

May 07, 2024 | 14:41:PM
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن "آئی کیوب قمر"آٹھ مئی کو چاند کے مدار میں پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی کیوب قمر 8 مئی کو تقریباً ساڑھے تین سے چار بجے کے درمیان چاند پر پہنچے گا،پاکستانی سائنسدان اور انجنئیر چائنہ جانے کے لیے تیار ہیں۔

ڈاکٹر خرم خورشید آج  رات کو چین کیلئے روانہ ہوں گے،مشن کے بانی ممبر ڈاکٹر قمر السلام پہلے سے چائنہ میں موجود ہیں، ڈاکٹر خرم خورشید کے چین پہنچنے کے بعد ٹیم چاند کی موصول ہونے والی تصویروں پر تحقیق کرے گی، مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظام کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریبا ایک ہفتہ لگ سکتا ہے جبکہ چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہوجائے گی۔ 

 اس کے بعد چاند کی موصول ہونے والی تصویروں پر تحقیق کاآغاز ہوگاجس سے ریسرچ میں کافی مددملے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے

واضح رہے کہ سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب کیو‘ چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے 3 مئی کو منزل کی جانب روانہ ہوا تھا۔

مشن کی کامیابی کے بعد پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے چاند کے مدار میں اپنے سیٹلائٹ بھیجے ہیں، دوسری جانب آئی کیوب قمر چاند تک سیٹلائٹ بھیجنے کے مشن کی تیاری میں طلباء کا مرکزی کردار ہے۔