انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں دیگرکرنسیاں مہنگی ہو گئیں

May 07, 2024 | 18:04:PM

(اشرف خان )معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کے باعث روپے کی قدر بحال ہونا شروع ہو گئی ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کمی ہوگئی ۔ 

 تفصیلا ت کے مطابق روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے ، انٹربینک میں ڈالر 278.24 پیسے سے کم ہوکر 278.12 پیسے پر بند ہوا ،  اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 2 پیسے بڑھ کر  279 روپے 65 روپے پر آگیا  ، یورو 30 پیسے اضافے سے 297.23 روپے کا ہوگیا  ،برطانوی پاونڈ 5پیسے اضافے سے 347.75 روپے کا ہوگیا   ،امارتی درہم 2  پیسے کمی سے 75.73  روپے اور سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 73.96 روپے کا ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : 9 مئی ، عرس ، برسی یا سالگرہ؟

مزیدخبریں