توڑ پھوڑ کے مقدمات، بانی پی ٹی آئی سمیت اعلی قیادت کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل

May 07, 2024 | 18:10:PM

(حاشر وڑائچ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کے مقدمات پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت اعلی قیادت کی بریت کی درخواستوں  پر پی ٹی آئی وکلاء نے دلائل مکمل کر لئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حقیقی آزادی مارچ توڑ پھوڑ  کے حوالے سے قیادت کے خلاف درج مقدمے پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سول جج احتشام عالم خان نے کی، شاہ فرمان اور علی محمد خان اپنے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، مراد سعید، اسد عمر اور جمشید مغل کی طرف سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ کے حصول کیلئے پریشان افراد کیلئے خوشخبری، وزیرداخلہ کا احسن اقدام

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عدالت پیشی کے حوالے سے اڈیالہ جیل حکام  کی جانب سے  جواب جمع نہ کروایا گیا، بانی پی ٹی آئی سمیت اعلی قیادت کی بریت کی درخواستوں  پر پی ٹی آئی وکلاء کے دلائل مکمل کر لئے، نعیم حیدر پنجوتھا ایڈووکیٹ اور سردار مصروف خان عابد ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواستوں پر دلائل دیئے۔

پی ٹی آئی وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کی طرف سے دلائل کےلئے کیس کی سماعت 3 جون 2024 تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں