صدر مملکت کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی

May 07, 2024 | 18:24:PM
صدر مملکت کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ) احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے خواجہ منظور بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائک احتساب عدالت اسلام آباد پیش ہوئے، وکیل فاروق ایچ نائک نے آصف علی زرداری کے خلاف کاروائی روکنے کی درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سمیت اعلی قیادت کیخلاف توڑ پھوڑ کے مقدمات، عدالت سے اہم خبر آ گئی

صدر مملکت کے وکیل فاروق ایچ نائک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق آصف علی زرداری کو صدارتی استثنا حاصل ہے، آصف علی زرداری جب تک صدر مملکت ہیں ان کے خلاف کیس آگے نہیں چل سکتا۔

جج ناصرجاویدرانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس کی کاروائی روکنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آصف علی زرداری جب تک صدرمملکت کے عہدے پر فائز ہیں ان کے خلاف ریفرنس آگے نہیں چل سکتا۔