حکومت نے گندم خریداری کا ہدف بڑھا دیا

May 07, 2024 | 18:29:PM
حکومت نے گندم خریداری کا ہدف بڑھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کاشتکاروں کی مشکلات میں کمی کیلئے گندم خریداری ہدف میں اضافہ کردیا۔ 

 تفصیلا ت کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، گندم خریداری کیلئے پاسکو کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی سمری منظور  کر لی گئی ، کے الیکٹرک کو 70 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی بھی منظوری  دی گئی ہے ، آزاد کشمیر کو بجلی واجبات کی مد میں 55 ارب روپے کی ادائیگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے،
تنخواہوں کیلئے خوار ہونے والے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو جنوری 2024 سے جون 2024 تک کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری  دی گئی ہے،مختلف ڈویژن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :نئے پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر