بلوچ بھائیوں کی ہر طرح کی خدمت کیلئے حاضر ہیں: وفاقی وزیر داخلہ

May 07, 2024 | 19:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچ بھائیوں کی ہر طرح کی خدمت کیلئے حاضر ہیں، بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل بھی حاضر ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی ہاؤس کوئٹہ کا دورہ کیا، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر اعلی ہاؤس آمد پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرداخلہ نے امن عامہ کی صورتحال کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے استدعا کر دی

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں، ترقی کے سفر میں بلوچستان کا بہت اہم کردار ہے، بلوچ بھائیوں کی ہر طرح سے خدمت کےلیے حاضر ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن عامہ کے لئے تعاون پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جا رہے ہیں۔