مارچ کے بعد اپریل میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف، مجموعی مالیت 64 ارب سے زائد نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم ) موجودہ حکومت کی جانب سے مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف ، تقریبا 64 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق شہباز حکومت نے دوسرے ماہ یعنی اپریل میں بھی گندم کی درآمد جاری رکھی ، اپریل میں 86 ہزار800میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی ، اپریل2024 میں7ارب روپے مالیت سے زائد کی گندم درآمد ہوئی، موجودہ حکومت کے پہلے 2 ماہ میں تقریبا 7 لاکھ 78 ہزارمیٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی،پہلے ماہ 6 لاکھ91 ہزار136میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی ،مارچ 2024 میں57 ارب19کروڑ 20لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔
نگران دور حکومت کی بات کریں تو انوار الحق کاکڑ کے دور میں 27لاکھ58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی،رواں مالی سال فروری تک 225 ارب78 کروڑ30 لاکھ روپے کی گندم امپورٹ ہوئی تھی، رواں سال مارچ تک34 لاکھ 49 ہزار 436میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی ، رواں سال مارچ تک 282 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی گندم درآمد ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں : انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں دیگرکرنسیاں مہنگی ہو گئیں