لیٹ شادی کا رواج بے اولادی کے مرض میں اضافہ کررہا ہے: ماہر ڈاکٹر

May 07, 2024 | 21:49:PM
لیٹ شادی کا رواج بے اولادی کے مرض میں اضافہ کررہا ہے: ماہر ڈاکٹر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نامور پاکستانی ڈاکٹر ثناء ناصر کا کہنا ہے کہ جتنی جلدی شادی ہوگی ، بچوں کی پیدائش کے چانسز اتنےزیادہ ہوں گے، لیٹ شادی کا رواج بے اولادی کے مرض میں اضافہ کررہا ہے۔

بانجھ پن یا بے اولادی کا تعلق ذہنی دباؤ سے ہے ، اکثر شادی شدہ جوڑے گھریلو ناچاقی یا معاشی دباؤ کے باعث اولاد پیدا نہیں کر سکتے ، 24 نیوز کے مارننگ شو ’مارننگ وِد فضا‘ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ثنا ناصر نے بانجھ پن اور بے اولادی سے متعلق  بتا یا کہ مردوں میں شادی کی اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت 40 برس کے بعد اور خواتین میں 35 برس بعد کم ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روبینہ اشرف نے صبا قمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، وجہ بھی سامنے آ گئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنی جلد شادی ہو گی اتنے ہی بچوں کی پیدائس کے چانسز زیادہ ہوں گے، علاج کیا جائے تو بے اولاد جوڑوں کو بھی خوشی مل سکتی ہے، پروگرام میں شامل دوسرے مہمان حکیم محمد احمد سلیمی نے کہا کہ پولیو وکیسن یا کسی اور ویکسین کا بانجھ پن سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اولاد کا تعلق مرد کے جرثومے کی کوالٹی اور تعداد پر منحصر ہوتا ہے۔

@24entertainmentofficial لیٹ شادی کا رواج کیسے بے اولادی کے مرض میں اضافے کا باعث بنتا ہے؟ #24entertainment #foryoupage#foryou#fyp#fizaali #morningwithfiza #morningshow#awearness#relationship#banjpan#video #viral #whattowatch #whotofollow#infortainment#tiktok ♬ original sound - 24 Entertainment