ناظم جوکھیو کے قاتل گرفتار۔۔ اعتراف جرم کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ کے علاقے میمن گوٹھ میں ایم پی اے کے گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے ناظم جوکھیو کے دو قاتل گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ میں با اثر افراد کے مبینہ تشدد سےنوجوان ناظم جوکھیو کو تشدد کے بعد قتل کرنیوالے دو ملزم میر علی اور حیدر نے قتل کا اعتراف کرلیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کا کہنا ہے کہ فرار ہونے کی کوشش پر ناظم جوکھیو پر ڈنڈوں سے پے در پے وار کئے جس سے وہ جاں بحق ہوا۔
دوسری جانب پولیس نے ایم پی اے جام اویس سمیت دیگر ملزموں کی فون کالز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ایم پی اے جام اویس کا کہنا ہے کہ وہ ناظم جوکھیو کے قتل کے وقت میمن گوٹھ میں موجود نہیں تھا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم کا ایم پی اے جام اویس کے بیان کا تکنیکی بنیادوں پر جائزہ لے گی۔
تفتیشی حکام نےناظم جوکھیو کے لواحقین کے بیانات کو رپورٹ کا حصہ بنانے کے لئے مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی اور قریبی رشتے داروں کو بھی اتوار کے روز طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کا سیمی فائنل کس سے ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا