(ما نیٹر نگ ڈیسک) کراچی کےعلاقہ اورنگی ٹاون کے رہائشی کاشف انصاری کاکرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ موت کی وجہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاشف انصاری گزشتہ شب گھر سے تو نکلا مگر واپس نہ لوٹ سکا۔ نائٹ کرکٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران کاشف گیند پر ایسا لپکا کہ سڑک پر اپنی جانب تیزی سے آتارکشہ نہ دیکھ سکا۔
متوفی کے بھائی عادل انصاری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دماغ پر چوٹ لگی تھی اور اس کے دماغ کے دو آپریشن ہوئے۔ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ صحت بہتر ہو رہی ہے، لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔ان کےدوستوں کا کہنا ہے کہ کاشف نہ صر ف غیرمعمولی کر کٹر بلکہ اپنی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی تھا۔مرحو م کے والد عبد الحئی انصاری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کے میدان فراہم کئے جائیں تاکہ اس طرح کے و اقعات دوبا رہ نہ ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:انسانی جسم میں موجود مرکبات سے اینٹی بایوٹکس بنائی جاسکیں گی