پنجاب میں ڈینگی نے مزید 5 زندگیاں چھین لیں ،525 مریض رپورٹ

Nov 07, 2021 | 11:49:AM

(24نیوز)پنجاب میں ڈینگی بخار نے مزید 5 افراد کو موت کی نیند سلا دیا ،525 مریض رپورٹ۔

تفصیلات کے مطابق  414 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 28، گوجرانولہ سے 12، سرگودھا سے 8، اوکاڑہ سے 7 جبکہ ملتان اور شیخو پورہ سے 5، 5 مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 18 ہزار 175 اور لاہور میں 13 ہزار 274 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

یا د رہے کہ گزشتہ روز ڈینگی بخار سے لاہور میں 4 اور راولپنڈی میں 1 مریض دم توڑ گیا تھا۔اس سال صوبے میں ڈینگی بخار سے اموات کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کا حد سے زیا دہ شوق نوجوان کی موت کی وجہ بن گیا

مزیدخبریں