(ما نیٹر نگ ڈیسک) انٹر نیشنل خلائی سٹیشن سے واپس آنے والے خلابازبیت الخلا کی خرابی سے پریشان۔
تفصیلات کے مطابق ناسا کی خلا نورد میگن میک آرتھر نے مدار سے ایک نیو ز کا نفرنس کی اور کہا اس خلائی پرواز میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا تاہم ہم نے ان کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے مشن کو مکمل کیا۔ سب سے بڑا مسئلہ بیت الخلاکے ٹو ٹنے کا تھا ۔فرانسیسی خلانورد تھوماس پیکیوئٹ کا کہنا ہے کہ خلا میں گزرے 6 ماہ بہت سخت تھے۔
خلائی کیپسول کے بیت الخلا میں خرابی کا انکشاف اس وقت ہوا جب واپسی کے لیے تیار خلانوردوں نے آن بورڈ کیپسول کے فرشی پینلز کو ہٹایا۔ اس خرابی کی بنا پر خلا باز 20 گھنٹے طویل واپسی کے سفر میں ٹوٹے ہوئے بیت الخلا کو استعمال کرنے کے بجائے مائع جذب کرنے کی صلاحیت رکھنے والے زیر جامے پہنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ڈینگی نے مزید 5 زندگیاں چھین لیں ،525 مریض رپورٹ