معروف پاکستانی ڈھولچی پپو سائیں انتقال کر گئے

Nov 07, 2021 | 12:08:PM

(24 نیوز) جگر کے عارضے میں مبتلا ڈھول پلیئرپپوسائیں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹوٹ میں زیر علاج تھے گزشتہ روز ان کی حالت  بگڑنے پر انہیں آکسیجن لگا دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ڈھولچی پپو سائیں کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جس کے باعث ان کا جگر  85فیصد کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔

پپو سائیں نے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کیا اور ڈھول کی تھاپ سے پنجابی کلچر کی ترجمانی کی۔ان کی وجہ شہرت صوفی طرز کی ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص تھا۔ یہ رقص وہ خود ہی ڈھول بجاتے ہوئے کرتے تھے۔

 ڈھول پلیئر  کو بی بی سی کے عالمی مقابلے میں بہترین جنوب ایشیائی موسیقی کا انعام دیا گیاتھا اور انہیں ایک موسیقی کے گروپ اوور لوڈ کے ساتھ دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا۔

 پپو سائیں نے اپنے اس طرز موسیقی و رقص کو نہایت کامیابی سے یورپ میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے صوفی حلقوں میں روشناس کرایا ۔ تقریباً تمام مسلم ممالک اور امریکا میں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ ادا کا رہ عالیہ بھٹ اب ہالی وڈ میں دھو م مچانے کیلئے تیار

مزیدخبریں