بی جے پی لیڈر کا آریان خان کو اغوا کرکے تاوان لینے کا منصوبہ بے نقاب۔۔ سنسنی خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مہاشٹرا کے وزیر نے ممبئی میں این سی بی زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھنڈے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ آریان خان کے اغواءکے منصوبے کا حصہ تھے ۔
بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق مہاشٹرا کے وزیر نواب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈر ’ موہت بھارتیہ اس منصوبے کے ماسٹر مائنڈ تھے ۔
نواب ملک کا کہنا ہے کہ وانکھنڈے نے بھارتیہ سے اوشی وارہ کے نواحی علاقے میں واقع قبرستان میں ملاقات کی تھی ۔ سمندری جہاز کی ٹکٹ آریان خان نے نہیں خریدی تھی بلکہ پراتک گبا اور عامر فرنیچر والا اسے جہاز پر لے گئے تھے ، یہ اغواءاور تاوان کا معاملہ ہے ، اس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ موہت بھارتیہ ہے جو کہ تاوان کی مانگنے میں سمیر وانکھنڈے کا پارٹنر تھا ۔
وزیر نے مزید بتایا کہ موہت اور بھارتیہ اوشی وارہ کے قبرستان میں سات اکتوبر کو ملے تھے ، جس کے بعد وانکھنڈے گھبرا گیا اور اس نے پولیس کو شکایت درج کی کہ اس کا پیچھا کیا جارہاہے ، وہ خوش قسمت تھا کہ قریبی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں چل رہا تھا اور ہمیں اس کی فوٹیج نہیں مل سکی ۔
BIGGEST EXPOSE in the history of Maharashtra in this Press Conference
— Mohit Bharatiya ( Mohit Kamboj ) (@mohitbharatiya_) November 6, 2021
प्रेस वार्ता: महाराष्ट्र के इतिहास का सबसे बड़ा खुलासा https://t.co/avVBCnutBn
یاد رہے کہ نواب ملک کی جانب سے منشیات کیس کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس سے قبل بھی سمیر وانکھنڈے پر سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے ۔
دوسری جانب موہت بھارتیہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سنیل پاٹیل جس کا تعلق دھولے سے ہے ، اس کے نیشنلسٹ کانگرس پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ان کا پہلے سے ریو پارٹی پر ہونے والی کا علم تھا ، جس پر بعدازاں این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھنڈے نے ریڈ ماری ۔
نواب ملک نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وانکھنڈے کی نجی فوج کی سچ سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش تھی ۔
واضح رہے کہ نواب ملک کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب بی جے پی کے لیڈر موہت بھارتیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سنیل پاٹیل جس کا تعلق این سی پی لیڈرز کے ساتھ ہے ، مبینہ طور پر اس سنسنی کیس کا ماسٹرمائنڈ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کا کوئی چانس نہیں۔۔ شعیب اختر