امیتابھ بچن کی نظر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی۔۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شروعات میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود بھی بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن بھارتی کرکٹ ٹیم کی طرف داری کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہو رہا ہے، اگر آج افغانستان نیوزی لینڈ سے جیت گیا تو بھارت سیمی فائنل میں جاسکے گا لہٰذا آج پورا بھارت افغان ٹیم کی فتح کے لیے دُعاگو ہے،اس حوالے سے امیتابھ بچن بھی خاموش نہ رہے اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی شائقین کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔
امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے نتائج سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس پر نظر ڈالیں۔‘
T 4088 - Irrespective of what the results of tomorrow's NZ v AFG game are in the T20 ICC World Cup ..
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) November 6, 2021
remember this .. we have scored the highest total , till date , in the tournament ; KL Rahul made the fastest 50 ; and we defeated the opposing team, in a record 6+ overs ..????????
بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور کیا ہے۔‘کے ایل راہول نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیز ترین 50 رنز بنائے،انہوں نے کہا کہ ’ہم نے مخالف ٹیم کو ریکارڈ 6 سے زائد اوورز میں شکست دی۔‘
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں اس کا فیصلہ افغانستان کے ہاتھوں میں آگیا ہے۔گروپ 2 کے میچ میں آج اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے جیت جاتی ہے اور بھارت کا رن ریٹ بہتر ہوا تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا
خیال رہے اگر میچ میں نیوزی لینڈ جیت گیا تو بھارت کے سیمی فائنل میں جانے کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے5ہزار کے نوٹ پر دستخط کیوں کئے۔۔۔۔۔؟