خیبر پختون خواہ میں زلزلے کے جھٹکے

Nov 07, 2021 | 14:13:PM

 ( 24 نیوز) صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر سوات سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوات سمیت خیبرپختون خواہ کے مختلف اضلاع میں  زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع  نہیں ملی۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 120 کلومیٹر تھی ۔

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی لیڈر کا آریان خان کو اغوا کرکے تاوان لینے کا منصوبہ بے نقاب۔۔ سنسنی خیز انکشافات

مزیدخبریں