(ویب ڈیسک)اکشے کمار کی نئی فلم سوریا ونشی نے ریلیز ہوتے ہی ہندوستان میں ہنگامہ کھڑا کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق زرعی قوانین کی مخالفت کرنے پربھارتی پنجاب میں شدیداحتجاج کیا جارہا ہے ۔ جبکہ پنجاب کے ہوشیار پور شہر میں پانچ سنیما گھروں میں اکشے کمار کی فلم ’سوریہ ونشی‘ کو دکھائے جانے سے روک دیا گیا ۔ مظاہرین کے مطابق اکشے کمار کی اس لئے مخالفت کر رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے ان کی مخالفت کی حمایت نہیں کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے سنیما گھر کے باہر لگے ’سوریہ ونشی‘ کے پوسٹر پھاڑ ڈالے۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ فلم دکھانے کی اجازت تب تک نہیں دیں گے، جب تک کہ زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر سے سینکڑوں کسان دہلی بارڈر پر ان زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کے مطالبات پر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ زرعی قوانین انہیں کارپوریٹ کی مہربانی پر چھوڑ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وکی کوشل کی سلمان خان کے سامنے کترینہ کیف کو پرپوز کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
اکشے کمار کی نئی فلم نے ہندوستان میں ہنگامہ کھڑا کردیا
Nov 07, 2021 | 14:17:PM