بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ 5 مشیروں کے تقرر کا نوٹیفکیشن 

Nov 07, 2021 | 15:30:PM
بلو چستان اسمبلی،حلف برداری،وزرا
کیپشن: بلوچستان اسمبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بلوچستان کی19رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی ،14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا جبکہ پانچ مشیروں کا تقرر بھی کردیا گیا ۔ اتوار کو گورنر ہاﺅس کوئٹہ میں بلوچستان کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ گورنر بلوچستان سید ظہور آغانے 14وزراسے حلف لیا، حلف لینے والوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار محمد صالح بھوتانی، نوابزادہ طارق مگسی، میر ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران،میر اکبر آسکانی، حاجی محمد خان لہڑی، میر سکندر عمرانی،حاجی نور محمد دمڑ، پاکستان تحریک انصاف کے میر نصیب اللہ مری، مبین خلجی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے میر اسد اللہ بلوچ،پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے سید احسان شاہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک خان اچکزئی شامل ہیں ۔
تقریب حلف بردار ی میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وفاقی وزیر دفاعی پیدوار زبیدہ جلال، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سمیت اراکین اسمبلی، سیاسی و قبائلی رہنماﺅں، اعلیٰ بیورو کریٹس نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناءصوبائی کابینہ میں پانچ مشیروںکی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جن میں پی ٹی آئی کے نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری، بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیاءاللہ لانگو، سردار مسعود علی لونی، عبدالرشید بلوچ، جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی شامل ہیں مشیران کو صوبائی وزیر کے برابر اسٹیٹس دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مدا ح نے محمد عا مر کی حیرت انگیز ویڈیو شیئر کردی