( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ امریکی مہنگائی سے مقابلہ کرنا ہے تو تنخواہیں بھی ان کے برابر کریں۔
تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے کہا کہ امریکی مہنگائی سے پاکستانی مہنگائی کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ، اسٹیٹ بینک میں آئی ایم ایف کا ایجنٹ بٹھایا گیا ہے۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 500فیصد اضافہ کیا گیا، پیٹرول ،چینی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے،یہ لوگ بیرون ممالک کی مثالیں دیتے ہیں ، امریکہ کی مثالیں دیتے ہیں کہ وہاں بھی مہنگائی ہوئی ہے۔
امریکہ میں لوگوں کو فی گھنٹہ 15ڈالر معاوضہ ملتا ہے،صحت کارڈ کے نام پر عوام سے مذاق کیا جارہا ہے،عمران خان نے ملک ،معیشت اور تعلیمی نظام کی شکل بگاڑ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نہیں چاہتا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ پاکستان کا مقابلہ کرے‘ سابق انگلش کپتان خوفزدہ