(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز اور جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے آئی سی سی کو انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں کافی جدو جہد کی، میں اب بھی ویسٹ انڈیز کیلئے بیٹنگ کررہا ہوں۔ میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، میں اپنے آبائی ملک جمیکا میں الوداعی میچ کھیلنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جب گیل نے آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ کی تھی تو انہوں نے آؤٹ ہونے کے بعد گراؤنڈ کے چکر لگا ئے شائقین کے کا شکریہ ادا کیا اور ریٹائر ہونے والے ڈوانئے براوو کے ساتھ انہیں میچ کے اختتام پر میدان سے باہر جاتے ہوئے گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس وقت یہ افواہیں پھیل رہی تھیں کہ گیل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔میچ کے بعد کےآئی سی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں گیل نے واضح کیا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا
یہ بھی پڑھیں:مہیش نے عالیہ بھٹ کو باتھ روم میں بند کرنیکی دھمکی کیوں دی؟