اگر مگر ختم ۔۔۔بھارت ورلڈ کپ سے آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیکر افغانستان کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کرہی دیا ساتھ ہی بھارت کو بھی ورلڈ کپ سے آؤٹ کردیا ۔ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل کیلئے چار ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں ۔گروپ بی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ گروپ اے سے آسٹریلیا اور انگلینڈ کاسیمی فائنل کاٹکٹ کنفرم ہوگیا ہے ۔سیمی فائنل 10اور 11نومبر کو کھیلے جائینگے۔لیکن ابھی یہ بھی کنفرم ہونا باقی ہے کہ کون کس سے کھیلے گا۔ زیادہ امکان یہی ہے کہ پاکستان کا سیمی فائنل آسٹریلیا کیساتھ آئے گا۔کیوں کہ اگر پاکستان اسکاٹ لینڈ سے جیت جاتا ہے تو پھر پاکستان آسٹریلیا سے کھیلے گا۔جبکہ پاکستان کو شکست کی صورت میں انگلینڈ سے اپنا سیمی فائنل کھیلنا ہوگا ۔اس سے پہلے بھارت کےحوالے سے رن ریٹ کی بنیا د پر سیمی فائنل میں پہنچنے کے مفروضے تھے ۔۔ اگر افغانستان نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا تو رن ریٹ کی بنیاد پر بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائیگا۔مگر نیوزی لینڈ نے میچ جیت کر بھارتی مفروضے پر پانی پھیر دیا۔اب بھارت کو سیمی فائنل کی بجائے ممبئی یا دہلی ایئر پورٹ جانا ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی۔افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 124رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو 125رنز کا ہدف دیا۔جو نیوزی لینڈ نے صرف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن 40اور ڈیون کانوے 36رنز بنا کر نمایا رہے ۔مارٹن کپٹل نے 28اور ڈیرل مچل نے 17رنز بنائے ۔افغان بولر میں سے مجیب الرحمان اور راشد خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔
اس سے قبل افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 124رنز بنائے۔ افغان بلے باز نجیب اللہ زردان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 48گیندوں پر73رنز بنائے ۔جس میں ان کے تین چھکے اور چھ چوکےشامل ہیں ۔گلبدین نائب 15اور محمد نبی نے 14رنز بنائے ۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم ساؤتھی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایڈم ملن، نیشم اور سودھی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔
یہ بھی پڑھیں :کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ۔۔ کرس گیل نے وضاحتی بیان دیدیا