(مانیٹرنگ ڈیسک )سپورٹس اینکر نعمان نیاز سے لائیو شو پر تنازعے کے بعد استعفا دینے والے قومی ہیرو شعیب اختر کو پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ نے ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کی جانب سے شعیب اختر کو 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔راولپنڈی ایکسپریس کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس بھجوایا گیا ،کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر استعفا کی صورت میں تین ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے۔کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر کسی اور پروگرام میں شریک نہیں ہو سکتے تھے۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ شعیب اختر کے استعفے کی وجہ سے پی ٹی وی کو نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: رانی مکھرجی کا بالی ووڈ کے معروف اداکار کے عشق میں مبتلا ہونے کا اعتراف