(ویب ڈیسک ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا ہے کہ ہم میچ کا آغاز درست طریقے سے نہیں کر پائے جس کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بات کرتے ہوئے محمد نبی نے کہا کہ ہمارا منصوبہ تھا کہ ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو اچھا ہدف دیں گے لیکن ہمارا آغاز اچھا نہ ہو سکا۔ان کہنا تھا کہ بلے بازی کے دوران نجیب افغان ٹیم کو گیم میں واپس لایا لیکن ہم 150سے زیادہ سکور کا ہدف نہیں دے پائے جو کہ اس پچ پر مناسب ہدف ہوتا۔
افغان کپتان نے کہا کہ ہم نے پھر بھی باؤلنگ کے دوران اپنی بھر پور پرفارمنس دی ،ہم نے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی اور ہم یہاں سے بہت سی مثبت چیزیں لے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بلے بازی میں اپنی غلطیوں کو ٹھیک کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹاس ہارنے پر سکاٹش ٹیم کے کپتان نے کیا کہا؟؟؟جان کر آپ کو بھی ان سے ہمدردی ہو جائیگی