نیوزی لینڈ کے کپتان کا سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

Nov 07, 2021 | 21:35:PM
انگلینڈ کی ٹیم مضبوط، سیمی فائنل، مشکل مقابلہ
کیپشن: کین ولیمسن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم مضبوط ہے ، سیمی فائنل میں مشکل مقابلہ ہو گا۔
 افغانستان کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ،ہمیں معلوم تھا کہ افغانستان کی ٹیم خطرناک ہے لیکن ہم نے گیند بازی کے شعبے میں جیت کی بنیاد رکھی جو کہ ہمارے لیے اچھی بات تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ؛سکاٹ لینڈ کیخلاف18 گیندو ں پرتیز ترین54 رنز,ویڈیو جاری
کین ولیمسن نے کہا کہ ہم نے جلد وکٹیں حاصل کیں اور مخالف ٹیم کو اچھا ہدف دینے کا موقع نہیں دیا لیکن اگر ہمیں 150کا ہدف ملتا تو یہ ایک مشکل ٹاسک ہوتا۔انہوں نے کہا کہ تین مختلف سٹیڈیمز میں اپنی ٹیم کو ایڈجسٹ کرنا ایک مشکل چیلنج تھا ،اب آگے ایک اور مشکل چیلنج آرہا ہے۔
کین ولیمسن نے کہا کہ انگلینڈ ایک مضبوط ٹیم ہے ،ہمیں چیزوں کو سیکھتے رہنا ہے اور اچھی کرکٹ پیش کرنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سخت مقابلہ ہوگا ،ہمیں اس موقع کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف کس وجہ سے ناکامی کا سامناہوا؟؟کپتان افغان کرکٹ ٹیم کا اہم بیان

دیگر کیٹیگریز: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ - کھیل
ٹیگز: