تحریک لبیک کا نام کالعدم لسٹ سے نکال دیاگیا, نوٹیفکیشن جاری

Nov 07, 2021 | 22:00:PM
 لسٹوفاقی وزارت داخلہ، تحریک لبیک، کالعدم
کیپشن: ٹی ایل پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک کا نام کالعدم لسٹ سے نکال دیا،وزارت داخلہ نے کالعدم کا سٹیٹس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تصدیق کردی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پرپابندی ہٹانے کی منظوری دی تھی،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پرپابندی ختم کرنے کی منظوری دی ۔ذرئع کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی ،سمری کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام سے کالعدم کالفظ ہٹانے کی سفارش کی ہے ،ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

 قبل ازیں وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاتھا کہ وزارت قانون نے ٹی ایل پی کا نام کالعدم تنظیم فہرست سے نکالنے کی حمایت کردی ہے ،وزارت قانون نے حکومت پنجاب کی سفارشات کی منظوری دیدی ،پنجاب حکومت کی تجویز کی وزارت قانون نے حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے کپتان کا سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا